ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہند۔پاک کے درمیان خوشگوار رشتے جلد قائم کرنے شیخ ابوبکر نے کی خواہش، کہا: دونوں ملکوں کا مفاد، امن بحالی اور مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن

ہند۔پاک کے درمیان خوشگوار رشتے جلد قائم کرنے شیخ ابوبکر نے کی خواہش، کہا: دونوں ملکوں کا مفاد، امن بحالی اور مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن

Tue, 05 Mar 2019 11:43:27    S.O. News Service

کالی کٹ 5/مارچ (عبدالکریم امجدی/ایس او نیوز)  ہندوستان امن پسند ملک ہے ، ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں ،لیکن ہماری سلامتی سے سمجھوتہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں ہے ۔مسائل کا حل جنگ سے نہیں ہوتا ہے ،دونوں ملکوں کا مفاد امن بحالی اور مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔مذکورہ خیالات کا اظہار کالی کٹ میں منعقدہ گرانڈ مفتی استقبالیہ کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما کے جنرل سکریٹری شیخ ابوبکر احمد نے کیا ۔

شیخ ابوبکر احمد نے ونگ کمانڈرابھینندن کی پاسکتانی حراست سے باعزت ہندوستان واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی  کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار رشتے جلد قائم ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ترقی کا دور ہے اور ہندوستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ایسے حالات میں ضروری ہے کہ قومی وقار اور ملکی سلامتی کی خاطر امن بحالی اور مذاکرات کی پیش رفت کی جائے ۔شیخ نے کہاکہ آتنکواد کے خاتمہ کے لئے ہر اقدام اٹھائے جائیں ،دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں ۔انتہاپسند تنظیموں کے خلاف کاروائی ضروری ہے ۔تاکہ پلوامہ جیسا حادثہ پھر کبھی نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی کوشش رہی ہے کہ سبھی ملکوں سے اچھے تعلقات قائم رہیں اور اپنے ہمسایہ کے ساتھ تو ہمیشہ خیر سگالی اور امن بحالی کے اقدامات کرتا رہا ہے ،پاکستان کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ اسکا احترام کرے اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہندوستان کے ساتھ رہے ۔تاکہ پورے خطے میں امن وآشتی کی خوشگوار فضا قائم ہوسکے ۔


Share: